کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی نے آج اتراکھنڈ کے وزیر اعلی ہریش راوت سے بات کرکے ریاست میں بادل پھٹنے اور تودے گرنے کے واقعے سے متاثرہ علاقوں میں چلائی جا رہی راحت اور بچاؤ مہم کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
ریاست کے پتھورا گڑھ اور چمولی اضلاع میں
جمعہ کو بادل پھٹنے اور تودے گرنے کے واقعے میں تقریباً 30 افراد کی جان لی گئی اور کچھ جگہوں پر املاک کا بھی زبردست نقصان ہوا ہے۔
محترمہ گاندھی نے وزیر اعلی سے فون پر بات کی اور ریاستی حکومت کی جانب سے لوگوں کی امداد کیلئے اٹھائے جا رہے اقدامات کے بارے میں دریافت کیا